نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں براہ راست رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر کو نامعلوم خاتون نے مکا دے مارا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں آئرس ڈلگیڈو نامی خاتون رپورٹر لائیو کوریج کے دوران اپنے صحافتی انجام دینے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک نامعلوم خاتون نے رپورٹر کے بال پکڑے اور منہ پر زودار مکا رسید کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سینامعلوم خاتون کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔