پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف شدید پروپیگنڈا‘ سنگین ترین الزامات لگا دیئے

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف شدید زہر اگلناشروع کر دیا ۔بھارتی ٹی وی ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف نے امیریکی صدر باراک اوباما سے جو ملاقات کی تھی اس میں وہ امریکہ سے بھارت کیخلاف پاکستانی ایجنڈا لاگو کروانا چاہتے تھے۔ ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کو شکایتیں لگاتے رہے جبکہ امریکی صدر نے ان کی کسی ایک بات پر کان نہیں دھرے، الٹا اوبامہ نے پاکستان کو الٹی میٹم دیدیا۔
بھارتی ٹی وی رپورٹ میں پاکستان کیخلاف شدید ہرزہ سرائی کی گئی اور رپورٹ میں دکھایا جاتا رہا کہ پاکستان اپنے اندر سینکڑوں ’’دہشت گرد‘‘ تنظیموں کو پروان چڑھا رہا ہے اور ان تنظیموں سے بھارت میں دہشت گردی کروانا چاہتا ہے۔ بھارتی ٹی وی نے الزام لگایا کہ حافظ سعید براہ راست بھارت میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور انہیں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت 65 کروڑ روپے رکھی ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے کہا کہ ماضی میں بھی حافظ سعید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار پاکستان نے امریکہ کے آگے حتمی طور پر سر جھکا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…