نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ، جاپان اور امریکہ کے جنگی جہازجنوبی چین کے سمندر میں اثر بڑھانے کی چینی سرگرمیوں کے درمیان ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے ساتھ سمندری سلامتی اور مہمات کے پیش نظر مشترکہ مشقیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالابار مشق 2016 نام کی یہ ایکسرسائز بھارت کی مشرق کو اہمیت دینے کی پالیسی نیز جاپان اور امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔جنوبی چین کے سمندر میں چین کی بڑھتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اس مشق کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔