غزہ (این این آئی)فلسطینیوں کو اسرائیل میں داخلے سے روکتے ہوئے پابندی عائد کردی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے ایک بازار میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہریوں پر اتوار کی نصف شب تک اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی ٗمیڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم حکومت نے تمام فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ٗ اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان نے بتایا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق صرف انسانی بنیادوں پر ہی کسی فلسطینی کو غزہ پٹی اور غرب اردن سے اسرائیل میں داخلے کی اجازت دی جائیگی اس پابندی کا اطلاق ابتدائی طور پر اتوار کی نصف شب تک ہو گا۔ یروشلم حکومت نے تل ابیب میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد اسرائیل میں داخلے کے لیے فلسطینیوں کو جاری کیے جانے والے تراسی ہزار اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے تھے۔