پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستا ن پرآگ و خون کی بارش برسانے کا خوفناک منصوبہ

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے عندیہ دیا ہے کہ صدر اوباما افغان سکیورٹی فورسز کی طالبان مخالف کارروئیوں میں مدد کے لیے امریکی فوج کے دائرہ کار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہلکار نے نام نے ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر اوباما کے فیصلے کے تحت افغانستان میں امریکی فضائی طاقت کے استعمال کو بڑھایا جائے گا۔اس کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز کی فضائی مدد میں بھی اضافہ ہو گا۔محکمہ دفاع کے اہلکار کے مطابق افغانستان میں تعینات تقریباً دس ہزار امریکی فوجی براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکہ نے افغانستان میں اپنے جنگی مشن کو 2014 کے اختتام پر ختم کر دیا تھا اور اس وقت ملک میں تعینات امریکی فوجی افغان مسلح افواج کی تربیت اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی اہلکار کی جانب یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان میں طالبان نے ملک کے جنوبی علاقوں میں متعدد عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ طالبان کے امیر ملا منصور اختر کی پاکستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد منتخب کیے جانے والے نئے امیر مولو? ہبت اللہ اخونزادہ کی قیادت میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔چند دن پہلے ہی کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک رکنِ پارلیمان اور کم از کم دیگر تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکہ نے افغانستان میں اپنے جنگی مشن کو 2014 کے اختتام پر ختم کر دیا تھا اور اس وقت ملک ملک میں تعینات امریکی فوجی افغان مسلح افواج کی تربیت اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…