جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکی ڈرون آپریٹرز آئے روز استعفے کیوں دے رہے ہیں؟ امریکی ڈرون آپریٹر کا تہلکہ خیز بیان‎

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عام طور پر ڈرون حملوں کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا جاتا ہے لیکن حقائق بتاتے ہیں کہ ڈرون حملے میں گناہ گاروں کے ساتھ بہت سے معصوم افراد بھی مارے جاتے ہیں۔ امریکی سابق ڈرون آپریٹر نے انٹرویو میں بتایا کہ ڈرون آپریٹ کرنے والے اہلکار دھڑا دھڑ استعفے دے رہے ہیں‘ رینڈن برائن نامی ڈرون آپریٹر نے بتایا کہ انہیں افغانستان‘ عراق اور مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جاتا رہا ہے، برائن نے کہا کہ ان کے ڈرون حملوں میں تقریباََ 16 سو سے زائد معصوم لوگ ہلاک ہوئے۔اسی وجہ سے میں نے 5 سال امریکی ایئر فورس میں گزارنے کے بعد استعفیٰ دے دیا، رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تقریباََ 1000 ڈرون آپریٹرز ہیں جن میں سے 240 ڈرون آپریٹرز ضمیر کے ملامت کرنے پر نوکری چھوڑ کر جا چکے ہیں اور استعفوں کا سلسلہ تا حال جاری و ساری ہے۔ رینڈن برائن نے افسردہ لہجے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے پہلا فائر کیا تو مجھے ایسا لگا کہ میں اندر سے ٹوٹ کر بکھر گیا ہوں، مجھے اپنے کئے پر شدید ندامت ہوئی، برائن نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم لوگوں کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے ان کو مارتے ہیں، لوگوں کا غصہ اور غم اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اگر کسی کا تعلق القاعدہ یا طالبان سے ہے تو اسے مارنے کیلئے ساتھ بیسیوں معصوم افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔رپورٹ مطابق ڈرون حملوں میں معصوم لوگوں کے مارے جانے کی وجہ سے امریکی ایئر فورس میں ریکارڈ استعفے دیکھنے میں آئے ہیں اور پے در پے استعفو ں کا یہ سلسلہ امریکہ کیلئے اس وجہ سے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ معصوم انسانی جانوں کا بے دریغ قتل عام کرنے سے باز رہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…