منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرنے میں سب سے آگے

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ)چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی) میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرنے میں سب سے آگے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چین اْن 5 ممالک میں شامل ہے جو بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے سب سے زیادہ مخالف ہیں۔سفارت کاروں کے مطابق چین کے علاوہ نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ترکی، جنوبی افریقا اور آسٹریا بھی بھار ت کو این ایس جی کی رکنیت دینے کے سخت خلاف ہیں۔نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی ) 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے منگل کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی) میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔2008 میں امریکہ نے بھارت کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کی رکنیت دی تھی، اس کے باوجود بھارت نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں اضافہ کیا اور امریکہ سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کی، یہاں تک کہ ہندوستان نے کبھی بھی ایٹمی عدم پھیلاؤ (این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ایک سفارت کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت کی این ایس جی میں شمولیت جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے لیے کام کرنے والے ممالک کے منہ پر ایک طمانچہ ہوگا، جس سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا اور پڑوسی ممالک خاص طور پر پاکستان کی ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔48 ممالک این ایس جی گروپ کا اجلاس 20 جون کو سیؤل میں ہوگا، جس میں بھارت کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…