پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑا اسلامی ملک دھماکے سے لرز اٹھا ،درجنو ں افراد ہلاک ، متعدد زخمی

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(مانیٹرنگ)عراقی دارلحکوممت بغداد میں ایک خود کش کار بم حملے میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ یہ بم حملہ ایک شیعہ اکثریتی علاقے سے قریب ایک تجارتی مرکز میں ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ دارالحکومت کے ’نئے بغداد‘ نامی علاقے میں ہوا، جہاں بارود سے لدی ہوئی گاڑی ایک پر ہجوم علاقے میں کھڑی کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں اب تک زخمیوں کی تعداد 35 بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ انٹر نیٹ پر جاری ایک بیان میں اسلامک سٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کا نشانہ شیعہ ملیشیا کے ارکان تھے۔داعش کے اس بیان کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اسے ایک ایسی ویب سائٹ سے جاری کیا گیا ہے، جو عموماً انتہا پسندوں کے زیر استعمال رہتی ہے۔ داعش جو ایک سنی انتہا پسند گروپ ہے، کی جانب سے اکثر بغداد میں شیعہ اکثریت کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران بغداد میں تقریباً روزانہ ہی ایسے حملے دیکھنے میں آ رہے ہیں اگرچہ جنوبی عراق میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں پر تشدد واقعات میں کمی ہوئی ہے۔عراقی حکام کی رائے میں بغداد اور اس کے مضافات میں ہونے والے شدید نوعیت کے یہ حملے عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی توجہ اگلے مورچوں سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ان حملوں میں عراقی فورسز اور شیعہ ملیشیا کی جانب سے فلوجہ شہر میں پیش قدمی کے بعد شدت آئی ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع اس شہر کو داعش کے جہادیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے حکومتی فورسز نے 23 مئی کو بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ فلوجہ کو عراق میں اسلامک اسٹیٹ کا گڑھ کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…