پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی خواتین کا حکومت سے شکوہ، وہ ایسے ملک میں رہتی ہیں جہاں انہیں اس چیز کی اجازت نہیں

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی خواتین نے اپنی حکومت سے شکوہ کیا ہے وہ دنیا میں ایسے واحد ملک میں رہتی ہیں جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ’اوبر کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے بڑے معاہدے نے ہمارے پرانے زخم پھر سے تازہ کر دیے ہیں کہ ہمیں کہیں آنے جانے کے لیے دوسروں پر انحصار کرنا ہو گا۔سوشل میڈیا پر بحث کرتے ہوئے ان خواتین میں سے کئی نے اس امر کی جانب اشارہ کیا کہ ایک توانھیں خود تو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے، اوپر سے ان کی حکومت اور اوبر خواتین کو ’پیسوں کی مشین‘ کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور خواتین کے حقوق کی کمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔بعض نے اس اقدام پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ وڑن 2030 جس کا حال ہی میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اعلان کیا تھا وہ خواتین کے مخالف ہو گا۔جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ خواتین کا مرد ڈرائیوروں کے ساتھ گاڑی میں اکیلے ہونا بھی اسلامی قوانین کے خلاف ہو گا۔آخر میں بحث گھوم کر سعودی خواتین کو خود گاڑی چلانے کی اجازت دی جانے کی طرف واپس آگئی۔تاہم فی الحال سعودی حکومت کی کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ادھراوبر کے ترجمان نے بتایاکہ جی بالکل ہمارے خیال میں خوتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، لیکن جب تک ایسا نہیں ہوتا اس دوران ہم نے نقل حرکت کی ایک غیر معمولی سہولت فراہم کی جو اس سے قبل موجود نہیں تھی اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…