پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلامی ملک میں نما ز تروایح پر پابندی، کئی علما گرفتار

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(آئی این پی)یمن میں حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پرقبضے کرنے والے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں نماز تراویح پرپابندی لگاد ی اورکئی علما کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء کی مساجد میں آئمہ کرام کو تراویح کی نماز سے روکنے کے لیے وحشیانہ کریک ڈان شروع کیا ہے اور ماہ صیام کے پہلے ایام میں مساجد کے کئی آئمہ اور علما کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد آئمہ مساجد کو یہ کہہ کر حراست میں لے لیا گیا کہ انہوں نے حوثیوں کیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مساجد میں نماز تراویح کا با جماعت اہتمام کرنا شروع کر رکھا ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ صنعا کی مساجد میں نماز ترایح کی اجازت نہیں دیں گے اور اگرکسی مسجد میں تراویح کی نماز کا اہتمام کیا گیا تو مسجد کے پیش امام کو گرفتار کرلیا جائے گا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کو حوثی باغیوں کے مسلح اہلکاروں نے وادی احمد کے مقام پر واقع مسجد الفرقان پر چھاپہ مارا اور مسجد کے پیش امام الشیخ حسن الاھدل اور نائب امام الشیخ خالد الحبابی کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مساجد کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ باجماعت تراویح کی نماز کا اہتمام نہیں کرسکتے، تاہم شہریوں نے حوثیوں کی ہدایات مسترد کرتے ہوئے باجماعت نماز تراویح جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے حوثیوں کی جانب سے صنعا کی مساجد کے آئمہ اور انتظامیہ سے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کرائے گئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ماہ صیام کے دوران مساجد میں اعتکاف، تراویح اور دروس قرآن کا اہتمام نہیں کریں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…