پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

تنخواہوں میں تاخیر !! سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کا شدید احتجاج،گھیراؤجلا ؤ

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں محض چند ماہ میں غیر ملکی ملازمین نے دوسری مرتبہ احتجاج کیا۔جدہ میں ایک بڑ ی کنٹریکٹ کمپنی کے 150سے زائد غیر ملکی ملازمین کمپنی کے سامنے جمع ہوئے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔عرب نیوز کے مطابق سعودی اوگر کمپنی کے مشتعل ملازمین نے جدہ میں واقع فرم کی ایک برانچ جکے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کی کئی بسیں اورگاڑیاں جلا ڈالیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سول ڈیفنس کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا جبکہ امداد ی ٹیموں نے گاڑیوں کو لگی آگ بجھائی۔جدہ پولیس کے ترجمان کے عطی القریشی کے مطابق سعودی اوگر کمپنی کے 150غیر ملکی ملازمین پہلے کمپنی کے برانچ آفس کے سامنے پیر کی رات 9بجے جمع ہوئے اور 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف شدید احتجاج کیا۔بعدازاں وہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے گاڑیاں جلا کر اپنے غصہ نکالا۔قبل ازیں بن لادن کمپنی کے سینکڑوں ملازمین نے بھی مکہ میں احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کی کئی بسوں کو جلایا تھا۔بن لادن کمپنی کو تیل کی قیمتوں کی وجہ سے اربوں کا خسارہ ہو ا تھا جس کی وجہ سے اسے تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔خیال رہے کئی خلیجی ممالک کی کنسٹرکشن کمپنیاں تیل کی قیمتوں میں کمی کے دباو191 کی وجہ سے اس قدر مالی مشکلا ت کا شکار ہیں کہ وہ اپنے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2016میں سعودی عرب کی وزارت محنت کی جانب سے ورکرز کی تنخواہوں میں رکاوٹ کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…