لوئس ول(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کی آخری رسومات میں شرکت کے دعوت نامے ایک گھنٹے میں ہی ختم ہو گئے،محمد علی کو (آج ) جمعے کو آبائی شہر لوئس ول میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاست کنٹیکی کے شہر لوئس ول کی انتظامیہ نے بتایا اس سوگوار تقریب کے لیے15ہزار دعوت نامے تقسیم کیے جانے تھے اور لوگ علی الصبح ہی قطاریں بنا کر دفاتر کے آگے کھڑے ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق محمد علی کے جنازے کا جلوس30 کلومیٹر طویل ہو گا، جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے گا۔ 74 سالہ باکسر کا گزشتہ جمعے کو سانس کی تکلیف کے باعث انتقال ہوا تھا اور (آج ) جمعے کو انہیں ان کے آبائی شہر لوئس ول میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
عظیم باکسر محمد علی کا جنازہ کتنے کلومیٹر طویل ہوگا ؟ پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں