منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیل کے لئے امریکاکا سب سے بڑا فوجی امداد کا پیکج منظور

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے اسرائیلی حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے ۔امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے واشنگٹن میں امریکی یہودیوں کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لئے امریکا کے نئے فوجی پیکیج کا حجم 37.5 ارب ڈالر اور 40ارب ڈالر ہے جو دس سال میں دیا جائے گا۔جس کے ذریعے وہ اپنی فضائیہ اور میزائل دفاعی سسٹم کو تقویت دے سکے گا ۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی۔امریکا اور اسرائیل نے 2018 ء میں ختم ہونے والے اپنے فوجی معاہدے کی مدت میں توسیع کے لئے بھی مذاکرات شروع کر دیئے ہیں ان دونوں حکومتوں کی کوشش ہے کہ اس معاہدے کی مدت آئندہ 10 برسوں کے لئے مزید بڑھا دی جائے۔بہت سے مبصرین امریکی حکومت کی طرف سے اسرائیلی حکومت کو دئے جانے والے اس فوجی پیکیج کو امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…