نیویارک (نیوز ڈیسک) رِنگ کے کنگ محمد علی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نیو یارک کی ویسٹ تھرٹی تھری اسٹریٹ کا نام’ محمد علی وے‘ رکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے باکسر محمد علی کے دنیا بھرمیں موجود مداح انہیں طرح طرح سے خراجِ تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اسی سلسلے میں نیویارک کی مشہور اسٹریٹ کا نام بھی محمد علی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔نیو یارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر ویسٹ تھرٹی تھری اسٹریٹ اب’ محمد علی وے‘کہلائے گی۔نیو یارک کے میئرBill de Blasioنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج محمد علی جیسے عظیم باکسر کو شہر کے دل میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔اس اسٹریٹ کے قریب واقعMSGارینا میں برسوں قبل محمد علی کی ایک یادگار فائٹ کا انعقاد ہو اتھااور ان کی وفات پر اب اس اسٹریٹ کا نام باکسر کے نام پر رکھ کر ان کے مداحوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔