جدہ (این این آئی)سعودی عرب نے تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے ،تیل کے بغیر محاصل میں تین گنا اضافے اور سرکاری محکموں میں آیندہ پانچ سال کے دوران تن خواہوں میں کمی کے اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی وزراء نے جدہ میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران قومی تبدیلی کے اس منصوبے (این ٹی پی) کے خدوخال بیان کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 2020ء تک غیر تیل آمدن کو بڑھا کر 530 ارب سعودی ریال (141 ارب سعودی ڈالرز) کیا جائے گا۔سرکاری کے علاوہ نجی شعبے میں روزگار کے ساڑھے چار لاکھ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔انھوں نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد حکومت کی جانب سے مہیا کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور ایک خوش حال مستقبل اور پائیدار ترقی کا حصول ہے۔این ٹی پی کی دستاویز کے مطابق اس میں پانچ سو سے زیادہ منصوبے اور اقدامات شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں کی کارکردگی کی جانچ کے لیے اشاریے بھی دیے گئے ہیں۔اس پر عمل درآمد کی لاگت قریباً 270 ارب ریال ہوگی۔سعودی وزیر مملکت محمد آل الشیخ نے کہا کہ اس لاگت کا بجٹ اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور توقع ہے کہ نجی شعبہ این ٹی پی کے مجوزہ اقدامات کے لیے مزید تین سو ارب ریال کی رقم دے گا۔یہ پلان سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اپریل میں اعلان کردہ ویڑن 2030 کا حصہ ہے۔طویل المیعاد اور وسیع تر اصلاحات پر مبنی اس منصوبے کے تحت سعودی معیشت اور معاشرت کے بہت سے پہلوؤں کی تشکیل نو کی جائے گی اور سعودی معیشت کو تیل کے بجائے آمدن کے دوسرے ذرائع پر استوار کیا جائے گا۔
تنخواہوں میں کمی سمیت سعودی عرب میں متعدد حیرت انگیز اقدامات کی منظوری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان
-
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
ہونڈا نے سوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ملکی کی تاریخ میں پہلی بار ناقابل برآمد گرے گورال کا شکار
-
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
ایپل نے پرانے آئی فونز کی پروڈکشن بند کردی، نیا ماڈل سامنے آگیا















































