منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان میں خا نہ کعبہ کی حفا ظت سعو دی عر ب نے انتہا ئی قدم اٹھا لیا ، ایسا اقدام جو آج سے پہلے مکہ میں کبھی نہیں ہوا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سول ایوی ایشن کے طیاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ماہ صیام سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ مقدس کے دوران معتمرین کی سلامتی اور مسجد حرام میں امن امان میں معاونت کے لیے 9 طیاروں اور جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔سعودی عرب کی جنرل ایوایشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے عمرہ سیکیورٹی پلان کے تحت جدید مواصلاتی آلات سے لیس نو طیارے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے طیاروں کی خدمات کا حصول پہلی بار نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں بھی ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی جاتی رہی ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے طیارے بیت اللہ کے دیدار کا شرف حاصل کرنے کے لیے آنے والے مہمانوں کی خدمت اور ان کے تحفظ پرمامور ہوں گے۔طیارے بیت اللہ کے آس پاس، مکہ مکرمکہ کو جدہ اور مدینہ منور سے ملانے والی شاہرات اور رش والے مقامات کی فضائی نگرانی کریں گے۔ جدید مواصلاتی آلات سے لیس طیارے کیمروں کی مدد سے حاصل کردہ تصاویر کنٹرول رومز اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کریں گے جن کی روشنی میں انتظامیہ معتمرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی، النور اسپتال اور الحراء اسپتالوں کے ہنگامی رن ویز پربھی طیاروں کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طبی اور امدادی کارروائی شروع کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…