برلن(آئی این پی)شمالی جرمن شہر ہیمبرگ میں طوفان گرد وباد نے گھروں کی چھتیں اڑا دیں،درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں خراب موسم نے شہر کے مشرقی حصے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس دوران بننے والے تیز ہوا کے جھکڑ کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درختوں بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔ تاہم اس دوران کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس کام میں ایک ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں۔