منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ شہر کی فضائی نگرانی کیلئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال، وجہ کیا بنی ؟ جانئے

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی سلامتی اور تحفظ یقینی بنانے اور امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لئے جدید ترین مواصلاتی آلات او رکیمروں سے لیس طیار ے اور ہیلی کاپٹربھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جنرل ایوایشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ یہ طیارے مسجد الحرام کے گرد و نواح ‘ مکہ مکرمکہ سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی سڑکوں اور رش والے مقامات کی فضائی نگرانی کر تے ہیں اور کیمروں سے حاصل کردہ تصاویر کنٹرول رومز اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کرتے ہیں جن کی روشنی میں انتظامیہ معتمرین کی نقل و حرکت کے حوالے سے درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرتی ہے ۔ طیاروں کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی، النور اسپتال اور الحراء اسپتالوں کے ہنگامی رن ویز پرالرٹ رکھا گیاہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طبی اور امدادی کارروائی شروع کی جاسکے۔دریں اثناء ہجوم کے باعث حادثات سے بچنے کے لئے مسجد الحرام کے داخلی دروازوں ،چھت اور اس کی جانب آنے والے راستوں پر نصب شدہ ساڑھے سات سو سے زیادہ کیمروں کی مدد سے بھی زائرین کی تمام نقل وحرکت کی نگرانی کی جاتی ہے۔یہ تمام کیمرے کمپیوٹر ائزڈ سسٹم کے تحت سکرینوں سے منسلک ہیں اور سیکورٹی اہلکار ان کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہیں ۔مسجد الحرام کے لیے سکیورٹی پلان کے تحت لوگوں کا کسی ایک جگہ ہجوم ہونے سے روکا جاتا ہے،انھیں خالی جگہوں کی جانب جانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور نمازوں کے بعد مختلف دروازوں سے ان کے بہ طریق احسن گزر کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ممکنہ چوروں اور بھکاریوں کی نقل وحرکت پر بھی نظر رکھی جاتی ہے اور موٹرسائیکل اور بائیسکل سواروں کو مسجد الحرام کے نزدیکی علاقے میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…