بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

عظیم باکسرمحمد علی کاسفر آخرت۔۔۔! جمعتہ المبارک کی صبح نئی تاریخ رقم ہوگی

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ (کل )جمعرات کے روز ادا کی جائے گی۔ اگلے روز جمعے کی صبح انہیں ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک مشہور قبرستان ہل کیو میں اسلامی سیکشن میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے اور دنیا بھر میں اعتدال پسند اسلام کے سفیر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ محمدعلی نے 74 سال قبل لوئی ویل میں آنکھ کھولی تھی اور زندگی کا بڑا حصہ اسی شہر میں گزارا۔باکسنگ لیجنڈ کی نماز جنازہ کے لیے شیخ زید کو مقرر کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی سے گفتگو میں شیخ نے بتایا کہ نماز جنازہ کا انعقاد شہر میں “کینٹکی چکن” فاسٹ فوڈ نیٹ ورک کے ایک ہال فریڈم میں کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے نماز جنازہ میں شرکت کے متمنی 18 ہزار افراد شہر کی کسی مسجد میں نہیں آ سکتے جنہوں نے اس سلسلے میں پیشگی طور اپنی جگہائیں محفوظ کرا لی ہیں۔شیخ زید سے محمد علی اور ان کے گھر والوں کا تعارف 6 سال قبل ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اس گھرانے کے لیے مذہبی مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محمد علی کی آخری رسوم میں جن نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے ان میں مزاحیہ اداکار بیلی کریسٹل، کھیلوں کی دنیا کے صحافی برائنٹ گمبل، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور باکسنگ لیجنڈ کے گھرانے کے ترجمان بوب گونل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر تقریب میں امریکی صدر باراک اوباما کے شریک ہونے سے متعلق افواہیں بھی گردش میں ہیں۔شیخ زید کے مطابق محمد علی کی قبر اپنے والدین کی مشترکہ قبر کے قریب نہیں ہوگی جو محمد علی کی آخری آرام گاہ سے 23 کلومیٹر دورمیں واقع ہے۔ یاد رہے کہ محمد علی کے اکلوتے بھائی رحمان علی نے 2013 میں برطانوی اخبار کو بتایا تھا کہ محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ اگر وہ رحمان علی سے پہلے فوت ہوجائیں تو ان کو اپنے والدین کی قبر کے نزدیک دفن کیا جائے۔ اس کے علاوہ قبر کے کتبے پر 1968 میں قتل کر دیے جانے والے امریکی پادری مارٹن لوتھر کنگ کے یہ جملے بھی کندہ کرائے جائیں کہ میں نے کسی کو چاہنے کی کوشش کی اور یہ کہ میں انسانیت سے پیار کروں اور اس کی خدمت کروں۔ درحقیقت میں نے بھوکوں کو کھلانے اور بے لباسوں کو کپڑے پہنانے کی کوشش کی۔تاہم شیخ زید کا کہنا ہے کہ یہ عبارتیں کندہ کرانا ان کی ذمہ داری نہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیخ زید کا شمار ” مغربی دنیا کی 9 با اثر ترین مسلمان شخصیات” میں ہوتا ہے۔ اپنے نام “زید سلیم شاکر” کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس نام کے الفاظ قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے لیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…