بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

باپ کے ازدخودجنگل میں تنہاچھوڑے جانیوالے جاپانی بچے کی تلاش کا اختتام

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جنگل میں تنہا چھ راتیں گزارنے والے سات سالہ جاپانی بچے کے والد نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے انھیں معاف کر دیا ہے۔سات سالہ بچے یاماتو تنْوکا کو ان کے والدین نے سزا کے طور پر گھنے جنگل میں چھوڑ دیا تھا جہاں اس نے 6 راتیں تنہا بسر کیں۔44 سالہ تاکایوکی تنْوکا اور ان کی اہلیہ نے شمالی جزیرے ہوکیدو میں 28 مئی کو یاماتو کو ایک سڑک کے کنارے سزا کے طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔جب وہ واپس آئے تو بچہ وہاں نہیں تھا۔ بچے کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا گیا اور بالآخر وہ ایک فوجی اڈے پر ملا۔اس واقعے نے جاپان میں بچوں کی پرورش کے بارے میں ایک بحث چھیڑ دی ہے۔یاماتو تنْوکا نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ میں نے اس سے کہا کہ ڈیڈی کے سبب آپ کو اتنی مشکلات سے گزرنا پڑا۔ میں معذرت خواہ ہوں۔اس کے بعد میرے بیٹے نے کہاکہ آپ ایک اچھے ابا ہو میں آپ کو معاف کرتا ہوں۔یاماتو تنْوکا کو فی الحال طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور امید ہے کہ اسے وہاں سے جلدچھٹی مل جائے گی۔اخبار کے مطابق جب یاماتو تنْوکا ملا تو اس کے جسم میں پانی کی قدرے کمی تھی، وہ بھوکا تھا ہاتھ پاؤں پر رگڑ کے نشان تھے لیکن بظاہر وہ صحت مند تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ وہ بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…