ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض قصیم شاہراہ پرمسافربس ایک ٹریلرسیٹکراگئی،حادثہ میں 15افرادجاں بحق اور45 زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونیوالیتمام افرادغیرملکی ہیں،تاہم ذرائع نے ان کی قومیت نہیں بتائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد بس میں آگ لگ گئی ،جس کی وجہ سے مسافر جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ریاض کے گورنرشہزادہ فیصل بن بندرنے زخمیوں کوطبی سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت ریاض نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔