منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان دوست ملک میں دھماکہ ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی ) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں پولیس کی بس کے قریب دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے اور تاریخی شہر استنبول کے وسطی علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے مرکز بایزید چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔استنبول کے میئر واسپ ساہین نے واقعے میں 11 افراد کی ہلاکت جب کہ 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکار جب کہ 4 راہ گیر ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے جب کہ استبول کا ریلوے اسٹیشن اور تاریخی سلیمانیہ مسجد کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔کچھ عرصے سے ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے داعش کارروائیاں کرتی رہی ہے تاہم اب تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…