منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان کے دوران کس چیز کی یاد سب سے زیادہ ستائے گی؟لندن کے پاکستانی نژاد مسلمان مئیر صادق خان کا خصوصی مضمون

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)لندن کے پہلے نو منتخب پاکستانی نژاد مسلمان مئیر صادق خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ رمضان کے سحر وافطار کا اہتمام مساجد کے علاوہ یہودی معبدوں اور گرجا گھروں میں بھی کریں گے تاکہ بین المذاہب امن وبرداشت کو فروغ دیا جا سکے۔برطانوی دارالحکومت لندن سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار “گارجیئن” میں صادق خان نے ایک مضمون میں تحریر کیا ہے کہ رمضان کی آمد ہے اور میں اس امر سے واقف ہوں کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذہب کے بارے میں شکوک وشبہات اور اسرار کے بادلوں کو ہٹا دیا جائے۔لندن کے مئیر نے ماہ رمضان میں اپنی سرگرمیوں کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی کبھی ڈر لگتا ہے۔ میری ڈائری سرگرمیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ابھی یورپی یونین میں برطانیہ کے رہنے سے متعلق ریفرنڈم بھی آ رہا ہے اور مجھے اس موقع پر سٹیج پر ہی پانی پی کر اپنا روزہ کھولنا پڑے گا۔رمضان میں اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے لندن کے نو منتخب مئیر کا کہنا تھا کہ انہیں رمضان کے دوران کافی کی یاد سب سے زیادہ ستائے گی۔صادق خان کا کہنا تھا کہ”لوگوں کے لئے ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کا سب سے بہترین طریقہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنا ہے۔ رمضان اس حوالے سے ایک اچھی مثال ہے کیوں کہ آپ کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھانا کھانے، غیر مسلموں کو افطار کی دعوت دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں اور اس میں کوئی انہونی بات نہیں ہے۔برطانیہ میں موجود مسلمان 19 گھنٹے پر محیط روزے رکھیں گے جس کے بارے میں صادق خان کو کچھ خدشات لاحق تھے مگر وہ اپنے مقالے میں روزے رکھنے کے بارے میں پر جوش تھے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…