منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلوجہ کے شمال میں واقع صقلاویہ قصبے میں اجتماعی قبر دریافت ٗ چار سو لاشیں بر آمد

datetime 6  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (این این آئی)ناروے کی امدادی تنظیم نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم عراق کے شہر فلوجہ سے نکلنے والے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔نارویجین ریفوجی کونسل کے مطابق فلوجہ سے فرار ہونے والے خاندانوں نے بتایا کہ کیسے دولت اسلامیہ کے جنگجو دریائے فرات کے راستے سے فرار ہونے والے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔این آر سی کے زیر انتظام مہاجرین کیمپ میں آنے والے افراد نے کہ کہ فلوجہ میں اب بھی 50 ہزار شہری موجود ہیں۔واضح رہے کہ عراقی فوج نے پچھلے ماہ فلوجہ کو دولت اسلامیہ کے کنٹرول سے واپس لینے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔فلوجہ دارالحکومت بغداد سے محض 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور 2014 سے دولت اسلامیہ کا کنٹرول اس شہر پر ہے۔فلوجہ کی ریجنل کونسل کے سربراہ شاکر العیسوی نے بتایا کہ فلوجہ سے شہری دریائے فرات ریفریجیریٹرز، الماریوں وغیرہ کے ذریعے عبور کر رہے ہیں۔این آر سی کے عراق میں سربراہ نصر مفلاحی کے مطابق جس کا ہمیں ڈر تھا وہی ہو رہا ہے کہ شہر چھوڑنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ہمیں اسی بات کا ڈر تھا کہ معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو شہر چھوڑنا چاہتے ہیں۔عراقی فوج نے کہا کہ اس نے فلوجہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور صرف دریائے فرات کا مغربی حصہ اس کے کنٹرول میں نہیں ۔ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوجہ کے شمال میں واقع صقلاویہ قصبے میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں 400 لاشیں ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں 2014 اور 2015 میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں قتل کیے گئے فوجیوں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…