جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم اعلان، عمرہ پر جانیوالے یہ خبر ضرور پڑھیں

datetime 5  جون‬‮  2016 |

مکہ مکرمہ(آئی این پی ) رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے ایک ہزار ایسے سیکورٹی اہل کار خصوصی طور پر مقرر کیے گئے ہیں جو چار زبانو ں انگریزی، فرانسیسی، اردو اور فارسی زبان میں بات چیت کر سکتے ہیں۔شناخت میں سہولت کے لئے یہ اہل کار اپنی وردی پر نیلے رنگ کااسکارف خصوصی طور پر لگا کر رکھیں گے ۔رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کی بیک وقت بآسانی آمد ورفت کے لئے مسجد الحرام کے 210دروازے دن رات کھلے رکھے جائیں گے جہاں یونیفارم میں ملبوس600اہلکار گارڈ کے فرائض انجام دیں گے ۔ انتظامیہ نے تمام زائرین اور عبادت گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان محافظین کے ساتھ تعاون کریں جبکہ گارڈز کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اور ان کی مہمان نوازی کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نمازیوں کو راہداریوں اوردروازوں کے پاس نمازاداکرنے سے منع کیا جائے ۔ نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرض نماز کے فوراً بعد مسجد میں داخلے کی کوشش نہ کریں ۔ نماز جنازہ کے لئے میتوں کو مسجد الحرام کے اندر لانے کے لئے الگ دروازہ مختص کیا گیا ہے جبکہ معذور افراد کے داخلے کے لئے باب السلام ‘المرواء‘قریش‘العباس‘شاہ فہد اور شاہ عبداللہ نامی دروازوں کے علاوہ گیٹ نمبر64‘68‘69‘74‘84‘89‘93اور 94پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں معذور افراد کے لئے لفٹیں اور ایکسلیٹر نصب کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…