منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی کم عقلی ! اپنا ہی کروڑوں کا نقصان، ہلاکتیں ہو گئیں

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج کے اعلیٰ افسروں کی کم عقلی سب سے بڑے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ بنی۔ منگل کو ہونے والے اس سانحہ میں 2 فوجی افسروں اور 16 اہلکاروں کی جانیں لے گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو انتباہ کیا تھا کہ فوج نے 48 کروڑ روپے مالیت کی ناکارہ اور لیک شدہ 10 لاکھ سے زائد اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ملک بھر کے 16 مختلف فوجی ڈپوؤں میں ذخیرہ کی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہیں مگر بھارتی حکومت وزارت دفاع اور آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے کمپٹرولر جنرل کی رپورٹ پر کان نہیں دھرے۔ بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق مہارا شٹر کے علاقے پلگاؤں میں واقع بھارتی فوج کے سب سے بڑے اسلحہ ڈپو سینٹرل ایمونیشن ڈیپوٹ جو 7 ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے کے شیڈ نمبر 192 میں 330 میٹرک ٹن وزن کی 22 ہزار ناکارہ ٹینک شکن بارودی سرنگیں رکھی گئیں اور شدید گرمی نامناسب حفاظتی انتظامات کے باعث لیک ہوتی ان بارودی سرنگوں میں دھماکے شروع ہوئے اور آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی۔ بھارتی دفاعی ماہرین نے مزید بتایا کہ گن پاو191ڈر کی نسبت ٹینک شکن بارودی سرنگ انتہائی دھماکہ خیز مواد سے بنی ہوتی ہے جو ذرا سی چوٹ پہنچنے اور گرمی پڑنے پر دھماکے کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس لئے اسے خصوصی حفاظتی انتظامات میں رکھنا پڑتا ہے مگر بھارتی فوج کے اعلیٰ حکام نے کمال غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خطرے سے صرف نظر کیا اور اسے اربوں روپے کے نقصان کے علاوہ 18 انسانی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ کمپٹرولر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے 16 اسلحہ ڈپوو191ں میں اب بھی اربوں روپے کا ناکارہ جنگی ساز و سامان اور ٹینک شکن بارودی سرنگیں غیر مناسب حفاظتی انتظامات پڑی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…