منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نابینا افرادکے لیے مسجد حرام میں چھ جلدوں پرمشتمل قرآن پاک تیار

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے مقاہ مقدس کے دوران حجازمقدس تشریف لانے والے اللہ کے مہمانوں کو ہرممکن سہولت اور آسانی بہم پہنچانے کا تہیہ کیا ہے۔ ان سہولیات میں قرآن پاک کی غیرملکیوں کی زبانوں میں تراجم کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کیلیے بریل (اشاروں کی زبان میں تیار کردہ) قرآنی نسخے بھی تیارکیے ہیں جنہیں اس سال ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں پیش کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام میں کتب اور قرآن پاک کی تقسیم کے شعبے کے ڈائریکٹر الشیخ محمد بن ریال السیلانی نے بتایا کہ آئندہ ایام میں ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔الشیخ السیلانی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کو تلاوت کے دوران قرآنی نسخے رکھنے کے لیے لکڑی کی 733، تانبے کی 2200 اور ایلومینیم کی 850 چھوٹی میزیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں آنے والے غیرملکی زائرئن کے لیے اردو، انڈونیشیائی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی اور انگریزی زبانوں سمیت 75 زبانوں میں قرآن پاک کیتراجم مہیا کیے جائیں گے۔نئی سروسز میں بریل زبان میں قرآن پاک کی فراہمی بھی شامل ہے۔ حکام نے چھ حصوں میں بریل زبان قرآن پاک کے نسخے تیار کیے ہیں۔اور احکام کی وضاحت اور رہ نمائی کے لیے سی ڈی بھی تقسیم کی جائیں گی۔ ہلکی جسمامت اور معمولی حجم کی تفاسیر قرآن اور دینی کتب بھی شامل ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…