منامہ(آئی این پی )خلیجی ملک میں جیل سے قیدی فرار،کھلبلی مچ گئی،دھڑا دھڑ چھاپے،خلیجی ریاست بحرین کی ایک جیل سے20 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے فرار ہونے والے چند قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کی ایک جیل سے20 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ جیل بحرین کے جزیرے المشرق پر واقع ہے۔ الحد جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ عام مجرم تھے یا کوئی سیاسی قیدی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے چند قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ ملکی اخبار الخلیج کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں پر جیل کے عملے اور پولیس نے فائرنگ بھی کی، لیکن وہ ایک بس کو اپنے قبضے میں لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ جیل کے عملے کے مطابق کئی قیدی بظاہر زخمی دکھائی دے رہے تھے۔ تاحال مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
خلیجی ملک میں جیل سے قیدی فرار،کھلبلی مچ گئی،دھڑا دھڑ چھاپے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز



















































