منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان کے بارے میں چین کے امریکہ کو انتباہ نے ہلچل مچادی

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور (آئی این پی )افغانستان کے بارے میں چین کے امریکہ کو انتباہ نے ہلچل مچادی،اپنے سلامتی کے وعدے پورے کرے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے،چین کا انتباہ، ایک اعلیٰ چینی فوجی اہلکار نے ہفتے کو چین کے بارے میں امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر کے چین کے ’’خود کو تنہا کرنے‘‘ کے دعوے کی تردید کی ہے، چینی مرکزی فوجی کمیشن کے بین الاقوامی فوجی تعاون دفتر کے ڈائریکٹر گوان لوفی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ’’کا رٹر کا دعویٰ غلط ہے اور اصل صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، گوان نے یہ بیان جا ری شنگریلا مذاکرات میں کارٹر کے اس دعوے کے بعد دیاکہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فوجی سرگرمیاں اسے خود کو تنہا کر دیں گی، گوان نے کہا کہ اسے جنگ عظیم دوئم کے بعد ایشیاء اور بحر الکاہل کے خطے میں لڑنے والی جنگوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور علاقے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ گوان نے کہا کہ امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے سلامتی کے وعدے پورے کرے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے، چینی تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے اور جزیرہ کوریا پر فوجی مشقیں کرنا بند کر دے ۔ گوان نے کہا کہ چین نے اپنی اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے تعاون کو فروغ دینے کیلئے زبردست کوششیں کی ہیں اور قیام امن ناگہانی آفات میں امداد اور بحری امدادی مشنوں جیسے شعبوں میں چین کی کامیابیاں اظہر من الشمس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایشیاء اور بین الکاہل کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے امریکی بحریہ کی اکیڈمی میں ایک تقریر کے دوران چین کے خلاف قبل ازیں اسی قسم کا الزام عائد کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے یہ کہتے ہوئے اس کا جواب دیا تھا کہ اس قسم کے دعوے ’’امریکی طرز کی ذہنیت اور امریکی طرز کی بالادستی‘‘ کا مظہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…