نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ،جوبھی فیصلہ آئے گا اسے منظرعام پر لائیں گے کشمیر پر بھارت کا موقف واضح ہے،کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے تاہم اگر کسی نے دراندازی کی تو بھرپورجواب دینے کی صلاحیت ہمارے پاس ہر وقت موجود ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پروگرام میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کہاکہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ابھی ابتدائی فیصلہ دیا ہے اوراس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف واضح ہے اورہم کبھی بھی اس پر سودے بازی نہیں کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن درست تھا تاہم اس میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورمرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔
پٹھان کوٹ واقعہ،بھارتی وزیردفاع نے پھر پلٹا کھالیا،پاکستان کو انتباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں