کراچی(این این آئی) جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پرچھاپہ،ناقابل یقین چیز برآمد ،کسٹم حکام ششدر،جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی ہے۔ ہیروئن جہاز کے ٹوائلٹ میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والی پی ائی اے کی پرواز پی کے سیون سکس ون سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہیروئن جہاز کے ٹوائلٹ میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق جہاز کو جناح ٹرمینل کے ہینگر پر کھڑا کردیا گیا ہے، جبکہ جہاز کی مزید تلاشی لی جائیگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی پروازسے ہیروئن برآمد ہونا انتہائی حیرت انگیز اورناقابل یقین ہے عام طورپر منشیات ایشیائی ممالک سے سعودی عرب سمگل کی جاتی ہیں نا کہ سعودی عرب سے ایشیائی ممالک کو۔