نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گوانتا ناموبے طرز کی جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جریدے کے مطابق مقبوضہ کشمیر حکومت نے اس منصوبے کیلئے بھارتی حکومت سے 7کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔گوانتاناموبے طرز کی جیل میں مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کو رکھا جائیگا ۔جیل کے قیام سے تحریک آزادی کو دبانے کے ساتھ ساتھ ماورائے عدالت نظربندی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے ۔چند روز قبل بڈگام کی ایک عدالت میں حریت رہنما مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی نظر بندی پر عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ابو غریب اور گوانتا ناموبے جیسی صورت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔