واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال ریان نے کہا ہے کہ وہ اختلافات کے باوجود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کریں گے اور انہیں ووٹ دیں گے۔امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال ریان نے اخبار کے ایک کالم میں لکھا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور اس کے بعد متعد دبار ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے تاہم ان کے درمیان اختلافات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات سے زیادہ مشترک باتیں ہیں۔پال ریان پر اعتماد ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایوان میں ری پبلیکن پارٹی کے ایجنڈے کو قانون میں بدلنے میں مدد دیں گے۔ اس لیے وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے ۔پان ریال مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی سمیت ٹرمپ کے متنازع بیانات پر ماضی میں انہیں کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔انہوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار بھی کیا تھا تاہم اب ری پبلکنز ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر متحد ہونے لگے ہیں