منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پا کستا ن کیلئے انتہا ئی خطر نا ک صو رتحال امر یکہ بلو چستان میں کیا کر نے جا رہا ہے؟ امریکی اسکا لرکی وارننگ

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی اسکا لر مارون وین بام نے خبردار کیا ہے کہ ملا اختر منصور کے خلاف ڈرون حملہ صرف شروعات تھی، بلوچستان میں مزید ڈرون حملے ہوسکتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔تاہم پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عبد الرحمٰن نظامی نے چار ملکی رابطہ گروپ کے اراکین پر زور دیا تھا وہ 21 مئی کے ڈرون حملے کے نتائج پر غور کے لیے اجلاس طلب کریں۔پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندوں پر مشتمل یہ گروپ گزشتہ سال افغان امن عمل کے حوالے سے تشکیل دیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا، اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے ۔کیپٹل ہل کا یہ اجلاس پاکستانی امریکی کانگریس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جو ہر سال امریکی قانون سازوں کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے یہ اجلاس طلب کرتا ہے۔اجلاس کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ رینز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سودا ختم ہوگیا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس سودے کی معیاد ختم ہوگئی ہے، اس لیے اب یہ قابل عمل نہیں رہا۔
امریکی کانگریس نے اوباما انتظامیہ کو، پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سے روک دیا تھا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کے بڑے حصے کو بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردیا تھا۔ڈیوڈ رینز کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیلنجز کے باوجود پاکستان سے اہم تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد گروپوں کی موجودگی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے حوالے سے امریکا کے تحفظات ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…