پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصری طیارے کے تباہ ہونے بارے نیا انکشاف، اصل خبر سے پردہ اٹھتے ہی ہر طرف تشویش کی لہر

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرو (این این آئی) ایک مصری اہلکار نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہونیوالے مصری طیارے نے لاپتہ ہونے سے پہلے رخ نہیں بدلا تھا،اس سے پہلے یونان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مصری مسافر طیارے نے بحیرہ روم میں گرنے سے پہلے دو بار تیزی سے رخ بدلا تھا۔ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی اور اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مصر میں جہازوں کی آمد و رفت کے نظام کی سہولیات فراہم کرنیوالے سرکاری ادارے کے سربراہ ایحاب اعظمی نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ پرواز ایم ایس 804 ریڈار سے لاپتہ ہونے سے پہلے معمول کے مطابق 37 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کر رہی تھی۔انھوں نے یونان کے اس موقف کو مسترد کیا جس کے تحت جہاز نے لاپتہ ہونے سے پہلے اچانک اپنی بلندی کم کی۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جہاز کے گرنے کے واقعے پر یونان اور مصر کے موقف پر کیوں اختلافات پائے جاتے ہیں۔یونان کے وزیرِ دفاع پانوس کامینوز کے مطابق جہاز نے تیزی سے دو بار رخ بدلا اور اس کے بعد ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے 25,000 فٹ سے زیادہ نیچے آیا۔تاہم مصری اہلکار کے مطابق جہاز جب مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اس پر لاپتہ ہونے سے پہلے ایک سے دو منٹ تک نظر رکھی گئی اور اس وقت جہاز کیساتھ کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ایجپٹ ایئر لائن کے تباہ ہونیوالے طیارے میں نصب ڈیٹا ریکارڈر کی تلاش بحیرہ روم میں جا رہی ہے۔ مصری صدر اور تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا لیکن طیارے کو پیش آنیوالے حادثے بارے میں مصر کی سول ایوی ایشن کے وزیر کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی سے زیادہ دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ زیادہ ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…