لندن /لاہور(نیوزڈیسک )اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 سے ایک مسافر پاکستانی نژاد برطانوی شہری عارف کو حراست میں لے لیا گیا ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مسافر عارف پی کے 785 پرواز میں اسلام آباد سے لندن پہنچا تھا ۔ لندن پہنچتے ہی پرواز سے ایک مسافر کو حراست میں لیا گیا ۔ یہ مسافر پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھا ۔ برطانوی سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافر عارف کو طیارے کے اندر سے حراست میں لیا۔