واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دورے پر بدھ کے روز ریاض پہنچ گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مبصرین نے اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے اس دورے کا مقصد شام اور یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کے علاوہ ریاض حکومت اور واشنگٹن کے درمیان موجود تناؤ میں کمی کی کوشش کرنا بھی ہے۔ امریکی صدر اس موقع پر سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کے روز اوباما چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں ان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھی موجود ہوں گے۔