اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

زبان سیکھنے کی پابندی،یورپی ملک میںنئے قوانین پر اتفاق رائے ہوگیا،تارکین وطن پریشان

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

برلن(نیوزڈیسک)کئی ماہ سے جاری بحث و مباحثے کے بعد جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے مابین انسداد دہشت گردی اور مہاجرین کے انضمام کے حوالے سے نئے قوانین پر اتفاق رائے قائم ہو گیا ۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ نئے مجوزہ جرمن قوانین کے مطابق جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے تارکین وطن اگر زبان سیکھنے، ملازمت تلاش کرنے اور معاشرے میں ضم ہونے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کرتے، تو انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات میں کمی کی جا سکتی ہے۔ چانسلر میرکل کی سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور مخلوط سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین یہ اتفاق رائے سات گھنٹے طویل بحث و مباحثے کے بعد ہوا۔ برلن حکومت کئی ماہ سے ان قوانین کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں ہے۔ انضمام کے حوالے سے طے پانے والے مجوزہ قوانین کے تحت جرمنی پہنچنے والے پناہ گزینوں کے لیے متعدد تربیتی پروگراموں کا انتظام کیا جائے گا تاہم ان سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کی سیاسی پناہ منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔ چانسلر میرکل کے بقول جرمن زبان سکھانے کے علاوہ مہاجرین کو ایسے کورسز بھی کرائے جائیں گے جن کی مدد سے وہ جرمنی کی روزگار کی منڈی میں ملازمت کے اہل ہو سکیں۔ نئے مجوزہ قوانین کے تحت وفاقی فنڈز کی مدد سے پناہ گزینوں کے لیے ملازمت کے تقریبا ایک لاکھ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ ملک بدری کے لیے مستحق قرار دیے جانے والے تارکین وطن کی ملک بدری پر اس وقت تک عملدرآمد نہیں کیا جائے گا، جب تک ان کا تربیتی پروگرام ختم نہیں ہو جاتا۔ اس کے علاوہ، جو مہاجرین حکام کی جانب سے مہیا کردہ رہائش ترک کریں گے، انہیں نتائج بھگتنا پڑیں گے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ نتائج کیا ہوں گے۔ میرکل نے کہا کہ نئے قوانین میں ہر کسی کے لیے مواقع بھی ہیں اور ذمہ داریاں بھی۔ مجوزہ قوانین کی ملکی کابینہ سے منظوری چوبیس مئی کو ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…