جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی حکومت کی حجاج کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 14  اپریل‬‮  2016 |

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے بتایا ہے کہ حجاج ومعتمرین کی آسانی کی خاطر ان کی مطاف تک براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے 17 دروازے تیار کیے گئے ہیں۔ مطاف کے ہرداخلی دروازے کی پہچان اس کے بالائی حصے کا سبز رنگ ہے جس سے وہ دورازے دور سے پہچانے جاتے ہیں۔مسجد حرام کے عمومی امور کے سیکرٹری مشہور المنعمی نے سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد حرام سے مطاف کے صحن تک زائرین کی فوری رسائی کو یقینی بنانے کے لیے 17 سبز دروازے تیار کیے گئے ہیں۔ حج اور ماہ صیام میں ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران مزید دروازے بھی تیار کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو مطاف تک پہنچنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ وہ سہولت کے ساتھ جہاں سے چاہیں مطاف میں داخل ہوسکیں۔مشہور المنعمی کاکہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ دروازوں کا مقصد زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانا اور ان کے مطاف تک پہنچنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔تاکہ عازمین حج وعمرہ وقت ضائع کیے بغیر خانہ کعبہ کا طواف کم سے کم وقت میں مکمل کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطاف کے سترہ داخلی دروازے توسیع حرم کے جاری پروگرام کا حصہ ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید داخلی دروازے بھی بنائے جائیں گے۔المنعمی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے نگراں ادارے کی جانب سے حجاج و معتمرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نمازوں کے اوقات میں مطاف کے داخلی دروازوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ نمازوں بالخصوص نما مغرب کے وقت مسجد میں نمازیوں کے غیرمعمولی رش کی وجہ سے داخلی دروازوں پر بھی رش بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…