واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ روس کے جارحانہ رویے کے باعث مشرقی یورپ میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔اگلے سال سے امریکہ کے تین جنگی بریگیڈ اس علاقے میں تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روسی اقدامات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سے یہ نیٹو کی سب سے بڑی کمک ہے۔گذشتہ ماہ پینٹاگون نے سال 2017 میں یورپی دفاع کیلئے اپنے بجٹ میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اضافی نفری سے امریکہ خطے میں فوجی مشقیں کرنے کے قابل ہو جائیگا۔یورپ میں امریکہ کے سینئر کمانڈر جنرل فلپ بریڈ لو نے کہاکہ ہمارے اتحادی مزید قابل ہوں گے ٗان کے ممالک میں مزید مسلح بریگیڈ اور جدید اسلحے ہوں گے۔ہر بریگیڈ علاقے میں نو ماہ کے بعد جگہ تبدیل کرے گی۔ ہر بریگیڈ میں 4500 فوجی اہلکار بشمول فوجی سازو سامان اور گاڑیاں ہوتے ہیں ٗنائب وزیر خارجہ نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ان میں ایسے ڈویڑن بھی شامل ہیں جو کسی واقعے کی صورت میں جنگ کی صالحیت رکھتے ہیں۔یورپ اور روس کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب سے روس نے یوکرین کے خطے کرائمیا کی 2014 میں دوبارہ الحاق میں مدد کی۔ مداخلت سے خطرہ پیدا ہو گیا کہ روس شاید ہمسایہ ریاستوں میں در اندازی کا ارادہ رکھتا ہے۔برطانیہ کے وزیرِ خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ میں یوکرین میں صورتحال خراب ہوئی ہے اور کئی بار جنگ بندی کی مخالفت کی گئی۔روسی کے نائب وزیرِ دفاع ایناتولی اینتونوف کے مطابق ایسی خبریں پھیلائی جار ہی ہیں کہ روس خط? بلقان کی ریاستوں میں اپنے ٹینک بھیج رہا ہے کوئی بھی ایسی نہیں کر رہا۔