بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام مہاجرواپس – کسی کو یہاں نہیں رہنے دیاجائیگا،جرمن چانسلر کا بیان

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ جرمنی سے ہر مہینے اوسطا قریب تین ہزار عراقی پناہ گزین واپس اپنے ملک جا رہے ہیں۔س تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں جرمن چانسلر میرکل نے کہاکہ جرمنی پہنچنے والے عراقی پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ جرمنی میں کل سولہ میں سے تین صوبوں میں اتوار تیرہ مارچ کو ہونے والے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کی مہم کے دوران میرکل نے کہاکہ فی الوقت مثال کے طور پر ہر ماہ عراق واپس جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد تین ہزار بنتی ہے۔ اس رحجان میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔میرکل کے مطابق عراقی شہروں کو انتہا پسند گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد وطن لوٹنے والے عراقیوں کی تعداد بڑھی ہے۔ جرمنی میں مہاجرین اور پناہ گزیں عارضی شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں اور پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کے سست رفتار عمل پر بھی پریشان ہیں۔ گزشتہ برس جرمنی پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد 1.1 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔میرکل کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جرمنی پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد کم ہو جائے گی، ہر مہاجر یہاں نہیں رہے گا۔ اس تناظر میں میرکل نے جنیوا امن مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی امید دوبارہ پیدا ہونا چاہیے کہ شام میں امن قائم ہو جائے گا تاکہ شامی مہاجرین اپنے ملک واپس لوٹنے کے قابل ہو سکیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…