اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بھارتی حکام نے امریکی وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بھارتی حکام نے امریکی وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں مذہبی آزادی کے حوالے سے کسی غیر ملکی تنظیم کے فیصلے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے کہا تھا کہ بھارت نے اس کے فیکٹ فائیڈنگ مشن کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ۔امریکی وفد کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی رپورٹس کی تحقیقات کےلئے بھارت جانا تھا۔واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں دکھ ہے کہ کمیشن کے وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تاہم اس حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں ۔بیان کے مطابق اس طرح کے دوروں کےلئے بھارت کی ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ¾بھارت ایک متحرک معاشرہ ہے جس کا آئین شہریوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ ہم یو ایس سی آئی آر ایف سمیت کسی غیر ملکی تنظیم کے اپنے ملک میں مذہبی آزادی کے حوالے سے فیصلے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اور نہ بھارتی شہریوں کے آئینی طور پر محفوظ حقوق پر کوئی تبصرہ چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کے حوالے سے امریکی کمیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں انصاف فراہم کرنے کےلئے مزید جدو جہد کی ضرورت ہے۔کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…