اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین کے بعدجرمنی پاکستان کیلئے اہم کام پر آمادہ،سفیر نے اہم اعلان کردیا،پاکستان نے 2018تک ہوا اور شمسی توانائی سے 3ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ، جرمن سفیر کے مطابق پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔جرمنی متبادل توانائی کے فروغ کےلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرےگا ¾پاک جرمن ری نیو ایبل انرجی فورم جلد قائم ہو جائےگا ۔جرمن سفیر کے مطابق پاکستان میں متبادل توانائی کی بہت صلاحیت موجود ہے، پاکستان میں بہترین ونڈ کوریڈور ہے پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں ۔متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سربراہ امجد اعوان نے کہا کہ ہوا اور شمسی توانائی سے مزید بجلی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ہمارا جو ٹارگٹ اس وقت 2018تک یا اس سے پہلے 3000میگاواٹ کا ہے دونوں ونڈ اور سولر کو ملا کر۔پاکستان میں اس وقت ہوا سے300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 6 منصوبے اور شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک منصوبہ کام کر رہا ہے