بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مکہ: بیت اللہ کے طواف اور سعی کیلئے پرانی وہیل چیئرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں واقع بیت اللہ کے طواف اور سعی کے دوران استعمال ہونے والی پرانی وہیل چیئرزکومتروکہ قرار دیتے ہوئے ان کی جگہ نئی اور جدید وہیل چیئرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺکے ذمہ دار ادارے نے سات اہم وجوہات کی بناء4 پر معذور اور معمر حجاج ومعتمرین کی سہولت کو پیش نظر رکھ کر کیا ہے۔ حرمین کے نگراں ادارے نے تمام پرانی وہیل چیئر زمسجد حرام میں لانے سے روکتے ہوئے ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے لیس چیئرز کی مفت فراہمی شروع کردی ہے۔حرمین شریفین کے امور کیڈائریکٹر مشہور المنعمی نیبتایا کہ ادارے نے پرانے ماڈل کی تمام وہیل چیئرز کو مسجد حرام سے نکالنیاور ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے آراستہ چیئرز کی مفت فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔پرانی وہیل چیئرزپر آنے والوں کو بلامعاوضہ نئی چیئرز فراہم کی جائیں گی تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت اور نقل وحرکت کی آسانی فراہم کی جاسکے۔مسجد الحرام میں حجاج ومعتمرین کا وہیل چیئرز کا استعمال شاہ عبدالعزیز کے دور میں ہوا۔ وقت کیساتھ ساتھ ان گاڑیوں میں جدت لائی جاتی رہی ہے۔ اس وقت بھی پرانے ماڈل کی وہیل چیئر ز تبدیل کرنے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ پرانی گاڑیاں وزن میں بھاری ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں دھکیلنے کے لیے بھی زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی تھی۔ ان کی تیاری میں لوہے کے ساتھ لکڑی کا استعمال کیا گیا، ان کی صفائی میں بھی دقت ہوتی تھی اور مسجد حرام کے فرش کو بھی ان سے نقصان پہنچتا تھاجب۔جدید وہیل چیئرز بہترین کوالٹی کی حامل، وزن میں ہلکی، چلانے میں آسان، پیدل چلنے والے حجاج کے لیے کم خطر اوردیکھنے میں خوبصورت ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…