لندن (نیوز ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیاہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے پاکستانیوں کا ٹیلیفون ڈیٹا چرا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چرائے گئے ڈیٹا کا تجربہ کر کے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ پروگرام سکائی نیٹ کے ذریعے پاکستان کا موبائل فون ڈیٹا چراتی ہے۔ پھر اس کو پروگرام کے ذریعے تجزیہ کر کے مشتبہ دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی اخبار میں شائع ہونے والے سنوڈن کے خفیہ دستاویز کے مطابق سکائی نیٹ کی نشاندہی کے بعد ان مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں