منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان پاکستان اورافغانستان دونوں کیلئے خطرہ ہیں، وائٹ ہاوس

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے خطرہ ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ طالبان سے مصالحت میں امریکا پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے گا۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی میں مصروف ہے۔افغانستان میں امریکی فوج کی قربانیوں کے باعث امریکی قوم محفوظ ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔دونوں ملکوں کو سرحدوں پر موجود دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے ملکرکام کرنا چاہیے۔ مذاکراتی عمل افغانستان میں جاری تنازع کے خاتمے کا ذریعہ ہو گا۔ پاکستان اور افغانستان کو طالبان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے متعلق سوال پر جوش ارنسٹ نے کہا کہ ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے دہشت گردوں کی مدد ہو گی، تہران کھلے عام دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…