منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی سفارتخانے پر حملہ ،تمام خدشات دور،ایران نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس(نیوزڈیسک)سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنے ولوں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ شام کا بحران بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اس کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ ا پہلے سے تباہ شام مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے تہران شام کے بحران کو سیاسی اور سفارتی مساعی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنے ولوں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی،نئی امریکی پابندیوں سمجھ سے بالاتر اورحیران کن ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں منعقدہ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام کا بحران صرف بات چیت کے ذریعےحل کیا جا سکتا ہے۔ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔اس موقع پر جواد ظریف نے تہران کے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کو عجیب’ اور ‘حیران کن’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر حیران ہیں کہ امریکا نے ایران کے میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہا کیوں کیا ہے حالانکہ ہمارا میزائل پروگرام عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہماری سلامتی اور حاکمیت پر حملے کے مترادف تھا، ہم اس جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ اس واقعے کے بعد ہم نے سعودی سفارتکاروں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے تھے۔ محاذ آرائی اور کشیدگی میں اضافہ کسے کے حق میں بہتر نہیں ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…