منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی مسلم خواتین انگلش سیکھیں یا پھر ملک چھوڑ دیں، ڈیوڈ کیمرون

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) فرانس میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد یورپی ممالک میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جاررہی ہے اور برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے خبردار کردیا ہے کہ برطانیہ میں رہنے والی تمام مسلمان خواتین انگلش سیکھیں ورنہ انہیں اس ملک سے نکال دیا جائے گا۔برطانیہ میں دیگر کیمونیٹیز کی خواتین کو انگلش سکھانے کے پروگرام کی تقریب سے خطاب میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ جن خواتین کو انگلش نہیں آتی وہ داعش جیسی شدت پسند جماعتوں کا جلد اثر لیتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ برطانیہ میں رہنے والی دیگر کیمونٹیز بالخصوص مسلم خواتین کو کم از کم اسٹینڈرڈ کی انگلش سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آکر آباد ہونے والی مسلم خواتین کی انگلش کا اڑھائی سال بعد دوبارہ ٹسیٹ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہوں نے انگلش پر مناسب عبورحاصل کرلیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ جن خواتین کی انگلش سیکھنے کی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی ان کو اس ملک میں رہنے کی کوئی ضمانت نہیں اور جو لوگ ان کے ملک میں آرہے ہیں ان کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں جنہیں انہیں پورا کرنا ہوگا۔ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان پر مسلمان تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت مسلمانوں کو سیاسی فٹبال کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور ان پرپابندیاں لگا کر سیاسی اسکوربڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔برطانوی حکومت کے اعداد شمار کے مطابق اس وقت برطانیہ میں 27 لاکھ مسلمان آباد ہیں جن میں سے خواتین کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار ہیں جب کہ ان میں سے 22 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کی انگلش کمزور ہے یا پھر وہ بالکل بھی انگریزی سے واقف نہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…