بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی چال کامیاب ،امریکہ نے پاکستان سے دفاعی معاہدے پرکام روک دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ اوباما انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت کے اقدام کو ختم یا اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق امریکی کانگریس کی طرف سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے متعلق کئی سوالات اٹھائیں ہیں۔ اوباما انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے عمل کو امریکی کانگریس نے روک دیا۔ وضاحت اور معلومات کے لئے ایوان نمائندگان کے ارکان کی طرف سے کئی درخواستیں دی گئی ہیں۔ پاکستان کو طیاروں کی فراہمی بھارت سے ایک آنکھ نہیں دیکھی نہیں جارہی، وہ ان طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ یہ طیارے ان خلاف استعمال کیے جائیں گے تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے حکام رچرڈ اولسن نے واضح کیا تھا کہ یہ طیارے پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کے دوران اوباما انظامیہ نے ان طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے متعلق غیررسمی طور پر کانگریس کو مطلع کردیا تھا۔ اب باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری ہونا تھا ،تاہم قانون سازوں کی درخواستوں کی وجہ سے عمل رک گیا ہے۔ کانگریس کے ایک سے زائد ذرائع نے اخبار کو بتا یا کہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا گیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…