نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں نئی دہلی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں بھارتی ائیر فورس کے ایک سابق افسر کو گرفتار کر لیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس کو ائیر فورس کی مشقوں کی تفصیلات فراہم کرنے والا ملزم رنجیت کے کے ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار بنا۔بھارتی پولیس کے جوائنٹ کمشنر رویندر یادو نے ایک بیان میں کہا ’ رنجیت نے ائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی‘۔جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی نے رنجیت کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک خاتون کو استعمال کیا۔